Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

پڑھتے ہیں یا اطمینان سے ؟کیا ہم عبادات میں اخلاص پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ نیکیاں کرکے دوسروں پربِلا وجہ اظہار کرکےکہیں انہیں ضائع تو نہیں کربیٹھتے؟کیا نفل عبادات کی ادائیگی ہمارے معمولات میں شامل ہے؟ہم روزانہ کتنی تلاوت کرتے ہیں؟اگر کرتے ہیں تو کیا قواعد و مخارج کاخیال رکھتے ہوئے دُرست تلاوت کرتے ہیں؟کیا تلاوتِ قرآن کرکے یا سُن کر ہمیں خوفِ خدا سے کبھی رونا آیا؟ کیا ہم دُرودِ پاک کی کثرت کرتے ہیں؟کیاہمارے لب بھی ذِکْرُاللہ سے تر رہتے ہیں؟ کیا ہماری آنکھوں سے بھی خوفِ خدا کے سبب آنسو نکلتے ہیں؟کیا ہم نفل روزے رکھ پاتے ہیں؟کیا ہمارا زیادہ وَقْت عبادت میں گزرتا ہے؟کیا ہم موبائل،انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا(Social Media)کا 100فیصد درست استعمال کرتے ہیں؟کیا ہم صدائے مدینہ لگاتے ہیں؟کیا ہم سُنّتوں کی خدمت کی خاطر ہر ماہ3 دن کے قافلے میں سفر کی سعادت پاتے ہیں؟کیا ہمیں چوک درس و مَدَنی درس دینے یا سُننے کی سعادت ملتی ہے؟کیا مدرسۃ المدینہ بالغان میں ہمارا پڑھنے یا پڑھانے کا معمول ہے؟کیا ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع و مَدَنی مذاکرے اور دیگر مَدَنی کاموں میں شرکت کی سعادت حاصل کرپاتے ہیں؟

بہرحال ابھی زندگی کا تسلسل باقی ہے،ابھی سانسیں چل رہی ہیں،ابھی موت کا فرشتہ تشریف نہیں لایا لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم  خوابِ غفلت سے جاگ کرفرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نفل عبادات کرنے کے لئے بھی اپنے آپ کو تیار کریں اور یہ مَدَنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مشغول ہوجائیں۔

مجْلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ