Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

  کون زیادہ اچھے عمل کرنے والا ہے

حضرت ابنِ وہب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں نےحضرت امام مالک بن انس رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسے زیادہ مُتَّقِی و پرہیزگار نہیں دیکھا۔٭ابنِ قاسمرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مجھے حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے خادم نے بتایا کہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے 40 سال  تک اکثر عشاء کے وُضو سے فجر کی نماز ادا کی۔٭ابنِ وہب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ دن اور رات میں نفل عبادات اکثر اکیلے میں کرتے تھے تاکہ کوئی دیکھ نہ سکے۔(تقریب المدارک وتقریب المسالک،۱/۹۲، ملتقطاً)۔٭علامہ شعیب حَرِیْفِیْشرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہسَحَری کے وَقْت کثرت کے ساتھ نماز،ذِکْر ِ الٰہی اور اوراد و وظائف کا اہتمام فرماتے،پھردرس وتدریس میں مشغول ہو جاتے۔(حکایتیں اور نصیحتیں،ص۴۲۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ اولیا!آپ نے سنا کہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کتنے بڑے عبادت گزار تھے،جو دن رات تلاوتِ قرآن ونفل عبادات میں مشغول رہا کرتے تھے،آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا اندازِ عبادت بھی کتنا پیارا تھا کہ نفل عبادت ہمیشہ اکیلے میں کرتے تھے تاکہ لوگ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو عبادت گزار نہ سمجھیں۔مگر آہ!عبادت کے حوالے سے ہمارا کردار نہایت خستہ حالی کا شکار ہے۔ہم دوسروں کی کوتاہیوں کو تو نوٹ کرتے ہیں مگر اپنا محاسبہ(Accountability)نہیں کرتے،مثلاً ہم سوچیں کہ کیا ہم روزانہ پانچ وَقْت کی فرض نمازیں پڑھتے ہیں؟اگر پڑھتے ہیں تو کیا پابندی سے پڑھتے ہیں؟کیا نماز اورفرض  عُلوم سیکھنے کی بھی کوشش کرتے ہیں؟اس کے ساتھ ساتھ نماز میں جو تلاوت و اذکار پڑھتے ہیں،اس  کی درستی کی کوشش کرتے ہیں؟فرض نمازیں جماعت سے پڑھتے ہیں یا اکیلے؟ جلدی جلدی