Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

(سیر اعلام النبلاء،۷/۲۸۷ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عالِمِ مدینہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  وہ عظیم مُحَدِّث اور فقیہہ ہیں،جنہیں مُحَدِّثین و فقہائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن میں ایک خصوصی(Special) مقام حاصل ہے۔آئیے!آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی تعریف وتوصیف میں2 احادیث سنیئے،چنانچہ

امام مالکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی شان میں2 روایات

(1)ارشاد فرمایا:عِلْم ختم ہوجائے گا تو عالِمِ مدینہ سے زیادہ عِلْم والا باقی نہ رہے گا۔(ترمذی،ابواب العلم،باب ماجاء فی عالم المدینۃ،۱/۳۱۱،حدیث:۲۶۸۹ملتقطا)

(2)ارشاد فرمایا:عنقریب لوگ (عِلْم کے لئے )سفر کریں گے توعالِمِ مدینہ سے زیادہ عِلْم والا کوئی نہ پائیں گے۔(مستدرک،کتاب العلم ، باب یوشک الناس ۔۔۔الخ ،۱ /۲۸۰،حدیث:۳۱۴)

حضرت ابن ِ عُیَیْنَہرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:محدثینِ کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نزدیک”عالِمِ مدینہ“سے مرادحضرت امام مالک بن اَنَس رَحْمَۃُاللّٰہعَلَیْہ ہیں۔(التمھید لابن عبد البر،زیدبن رباح،۲/۶۷۴، تحت الحدیث:۱۲۲)حضرت عَبْدُالرَّزّاق رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:ہماری رائے یہ ہے کہ حضرت امام مالک بن انسرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے علاوہ کوئی بھی”عالِمِ مدینہ“کے نام سے معروف نہیں۔ لوگوں نے عِلْم حاصل کرنے کے لئےآ پ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی طرف جتنا سفر کیا اتنا کسی کی طرف نہیں کیا۔( ترمذی،ابواب العلم،باب ماجاء فی عالم المدینۃ،۴/۳۱۱، ملخصا)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!یہ ایک فطری معاملہ ہے کہ جس سے عشق ہوجاتا ہے،اس سے نسبت