Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

رکھنے والی ہر چیز سے بھی عشق ہوجاتا ہے۔محبوب کے گھر سے، اس کے درو دیوار سے حتّٰی کہ محبوب کے گلی کُوچوں تک سے عقیدت ہوجاتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اللہ پاک اور رسولِ کریم کی مَحَبَّت میں گم ہوچکے تھے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نہ صرف ایک سچے عاشقِ رسول تھے بلکہ عشقِ رسول  آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی نس نس اور رگ رگ میں سمایا ہوا تھا۔نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت رکھنے کے سبب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے روشن فرامین،شہرِ مدینہ اورخاکِ مدینہ سے والہانہ عقیدت رکھتے بلکہ ان کی انتہائی تعظیم و توقیر اور ادب  واحترام کرتے تھے۔ آئیے! ترغیب کے لئے چند ایمان افروز واقعات سنتے ہیں،چنانچہ

امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اورحدیثِ پاک کا ادب

حضرت امام مالِک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ(نے 17سال کی عمر میں درسِ حدیث دینا شروع کیا)جب احادیثِ مبارَکہ سنانی ہوتی(توغُسل کرتے)، چَوکی(مَسنَد)بچھائی جاتی اورآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بہترین لباس پہن کر خوشبو لگاکر نہایت عاجِزی کے ساتھ اپنے حُجرۂ مبارَکہ سے باہَرتشریف لاکراُس پرادب سے بیٹھتے(درسِ حدیث کے دوران کبھی پہلو نہ بدلتے) اور جب تک اُس مجلس میں حدیثیں پڑھی جاتیں انگیٹھی میں عُود و لُوبان سلگتا رہتا۔( بستان المحدثین ،ص ۱۹ ، ۲۰)

بِچّھو نے 16 ڈنک مارے مگر درسِ حدیث جاری رکھا

حضرتِ عبداللہ بن مبارَک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے:حضرت ابو عبداللہ امام مالِک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ درسِ حدیث دے رہے تھے کہ بِچّھو نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو 16 ڈنک مارے۔درد کی شِدَّت سےچہرۂ مبارَک پیلا پڑگیا مگر درسِ حدیث جاری رکھا۔(اور پہلو تک نہ بدلا)جب درس خَتْم ہوا اور لوگ چلے گئے تو