Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

اسلامی دنیا بھر میں کم  وبیش107شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے۔ان میں سے ایک”مجلسِ رابطہ بالعلما والمشائخ“ بھی ہے جس کا بنیادی مقصد سُنّی علمائے کرام و مشائخ عظام مثلاً ائمۂ مساجد،خطیب حضرات اور پیرانِ طریقت وغیرہ کو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات سے آگاہ کرنا،مَدَنی کاموں میں ان کی مدد حاصل کرنا،ان کی دعائیں لینا اور سُنّی جامعات و مدارس میں مَدَنی کاموں کی ترکیب بنانا،ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع وہفتہ وار مَدَنی مذاکرے،مختلف تربیتی اجتماعات میں سُنّی جامعات و مدارس کے طلبۂ کرام کی شرکت کروانا اور ان کے لئے مناسب خیر خواہی کا اِنتظام کرنا ہے۔اللہ پاک”مجلسِ رابطہ بالعلما والمشائخ“ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے سچی پکی وابستگی نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عشقِ رسول کے تقاضے

اےعاشقانِ رسول!ہم حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے عشقِ رسول کے بارے میں سن رہے ہیں۔یقیناً آج کثیرمُسَلمان  نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سےعشق ومَحَبَّت کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر یاد رہے!یہ دَعْویٰ  اسی صورت میں سچا مانا جا سکتا ہے، جب ہم عشقِ رسول کے تقاضوں(Demands)پر بھی حقیقی معنیٰ میں عمل کریں گے۔عشقِ رسولِ کن باتوں کا تقاضا کرتا ہے۔ آئیے!ان کے بارے میں سنتے ہیں:

(1)اِطاعت و اِتّباع