Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

عالِمِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا حُلْیۂ مبارک

عالِمِ مدینہ حضرت امام مالکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لمبے قد والے،صحت مندجسم،سفید  و  زرد رنگت والے تھے۔سر اور داڑھی کے بال سفیدتھے، نہایت اچھا لباس پہنتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ شہرِ عَدن کے بنے ہوئے نہایت نفیس اور مہنگے کپڑے پہنتے تھے۔اس کے علاوہ خراسان اور مصر کے بہترین قسم کے کپڑے بھی پہنا کرتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا لباس اکثر سفید ہوتاتھا اورآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ عطر بھی لگایا کرتے تھے۔(بستان المحدثین ص۱۳ملخصاً)

عالِمِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےالقابات

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو اِمامُ الاَئِمَّہ (اماموں کےامام)، عالِم مدینہ اور امامِ دارِالہِجرۃ کےالقاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

عالِمِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکےاساتذہ کی تعداد

علامہ  زُرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے 900 سے زیادہ علمائے کرام سے  عِلْم حاصل کیا۔(شر ح الزرقانی علی الموطا، ۱/۳۵)

درس وتدریس اور فتویٰ نویسی

حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نےسترہ (17)سال کی عمر میں عِلْمِ دین پڑھانا شروع کیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے اسا تذہ بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاس مسائل کے حل کے لئے تشریف لاتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے تقریباً ستر(70)سال تک فتاویٰ لکھے اور لوگوں کو عِلْمِ دِین سکھاتے رہے۔مشہور و معروف تابعینِ کرامرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن آپرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہسے فِقْہ اورحدیث کا عِلْم حاصل کرتے رہے۔