Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

ہوجائیں ۔ ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کام’’بعدِ فجر تفسیرِ قرآن کا حلقہ‘‘بھی ہے،بعدِ فجر تفسیرِ قرآن کے حلقے“ میں 3آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ قرآن کنزُ الایمان وتفسیر خزائنُ العرفان،تفسیر نورُالْعرفان،یاتفسیرصِراطُ الجنان،درسِ فیضانِ سُنَّت(4صفحات)اور آخر میں شَجْرہ قادِریہ، رَضَویہ،ضیائیہ، عطاریہ بھی پڑھا اور سُناجاتا ہے، اس کےبعدشجرے کےکچھ نہ کچھ اَوْراد و وظائف اور اِشراق وچاشت کےنوافل پڑھنےکی بھی ترکیب ہوتی ہے۔

       12مَدَنی کاموں میں سے یومیہ اس مَدَنی کام ’’ ”بعدِ فجر تفسیرِ قرآن کے حلقے“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئےمکتبۃ المدینہ کے رسالے’’بعد ِفجرمَدَنی حلقہ‘‘ کامطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اس رسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کے بستے  پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ   سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

       اس رسالےکی بَرَکت سےآپ پڑھ سکیں گے۔٭”بعدِ فجر تفسیرِ قرآن کا حلقہ“ کسے کہتےہیں؟،٭ ”تفسیرِ قرآن کا حلقہ“ لگانےکاطریقہ ،٭اسلاف کے مَدَنی حلقے،٭ ”تفسیرِ قرآن کے حلقے“ کے معمولات کی وضاحت٭فیضانِ سنت کےمتعلق  مفید باتیں ،٭شجرہ شریف پڑھنے کی برکتیں ،٭دعا کے فوائد ،٭اِشراق و چاشت کی برکتیں ،٭تفسیر قرآن کا حلقہ لگانے کےفوائد اور٭ تفسیر قرآن کا حلقہ لگانے کی چند احتیاطیں  وغیرہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!تفسیر قرآن کے حلقے کی بَرَکت سے مسجِد میں بیٹھنے کا ثَواب حاصِل ہوتا ہے۔٭بعدِ فجر تفسیر قرآن کے حلقے کی بَرَکت سے  تِلاوتِ قُرآن کرنے اور سُنّنے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے۔٭بعدِ فجر تفسیر قرآن کا حلقہ قُرآنِ کریم کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھنے کابہترین ذَرِیْعہ ہے۔٭ بعدِ فجر تفسیر