Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

تیرا دل بہلاکر پریشانی دُورکروں گا،میں تجھےتیری حجت یاددلاؤں  گا،میں نکیرین( قبر میں سوالات کرنےوالے فرشتوں )کےجواب میں  تجھے حق  پرثابت قدم رکھوں گا،میں قیامت کےدن تیرے ساتھ ہوں گا،ربِّ کریم  کی بارگاہ میں تیری شفاعت کروں گااورجنت میں تیرامقام دکھاؤں گا۔(موسوعة ابن ابی الدنیا، قضاء الحوائج ، ۴/۲۱۳، حدیث: ۱۱۵)

شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دِ ل میں اُمّتِ مُسلمہ کی خیرخواہی کا کیساپیاراجذبہ ہے اورکتنی پیاری دعا کرتے ہیں کہ   

اُمّتِ محبوب کا یاربّ بنا دے خیر خواہ

نفس کی  خاطر کسی سے دل میں  میرے  ہو  نہ  بیر

(وسائل بخشش مرمم،ص۲۳۳)

مختصر وضاحت: امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاس شعر میں فرماتے ہیں کہ اے ربِّ کریم مجھے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی امّت کا خیر خواہ بنادے، نفس کی خاطر میرے دل میں کسی کے لئےبھی دشمنی نہ ہو۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!یوں تو ماہِ محرّ مُ الحرام مکمل ہی رحمتوں اور برکتوں بھرا ہے مگر بالخصوص(Specially) اس ماہ کا دسواں دن جسے عاشوراء کہتے ہیں،اس کی شان و عظمت کےکیا کہنے،یہ دن پچھلی اُمتوں میں بھی بڑا مکرم ومحترم رہا ہے، تاریخ اس دن کےاہم واقعات سےبھری ہوئی ہے۔ اس دن میں عبادت کرنےکےبے شمارفضائل و برکات ہیں، اس دن دعائیں قبول