Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

اور اُس کی بدمذہبی حدِّ کفر تک پَہُنچ چکی ہو تو ہرگزاس کی تعظیم نہ کی جائےگی۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۷) ٭ سادات کی تعظیم ہماری شفاعت فرمانےوالےآقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعظیم ہے۔(فتاویٰ رضویہ ،٢٢/٤٢٣  ماخوذا) (سادات کرام کی عظمت، ص۸)٭استادبھی سیِّدکومارنےسےپرہیزکرے۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۴)٭ساداتِ کرام کو ایسےکام پرملازم رکھاجا سکتاہےجس میں ذِلَّت نہ  پائی جاتی ہوالبتہ ذِلَّت والےکاموں میں انہیں ملازم رکھناجائزنہیں۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۲)

          طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دوکتب”بہارِشریعت“حِصّہ16(312 صفحات )اور120صفحات پرمشتمل کتاب”سُنتیں اور آداب“ھدِيَّةً طلب کیجئے اور اس کامطالعہ فرمائیے۔ سُنّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔ 

اگلے ہفتہ وار اجتماع کے بیان کی جھلکیاں

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتےکے بَیان کاموضوع ہے”امام حسین کی عبادت “جس میں امامِ عالی مقام، حضرت امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کےتقویٰ و پرہیزگاری، صدقہ وخیرات،فضائل ومناقب،شان وعظمت،آقاکریم،رؤف رحیمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُسےمحبت اوربالخصوص(Specially)آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُکی عبادت کے ذوق وشوق، عبادت کے واقعات بیان .کئے جائیں گے  لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے، نہ صرف خود آنےکی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ