Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

مجلس  شعبہ ٔتعلیم

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!محرم الحرام کی برکتیں پانے،یومِ عاشوراء کونیکیوں میں گزارنے کاجذبہ پانے،شہیدانِ کربلا کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب  پیش کرنےاوران کےنقشِ قدم پر چلنےکاجذبہ پانےکےلئےدعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی  کےمدنی ماحول میں انبیائےکرام،صحابَۂ کرام،تابعینِ عظام اوراولیائےکرام اور اہلِ بیتِ اطہار کے نقشِ قدم پر چلنے کی ترغیب دی جاتی ہے،آپ بھی اس مدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیںاِنْ شَآءَاللہ!نیک بننےاورفکرِ آخرت میں کُڑھنےکاذہن بنےگا۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیابھرمیں مسلمانوں کو نیکی کےکاموں کی طرف گامزن کررہی ہے،وہیں گورنمنٹ وپرائیویٹ اسکولز،کالجز، یونیورسٹیز اورمختلف تعلیمی اِداروں سےوابستہ لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنےکیلئےمجلس’’شُعْبۂ تعلیم‘‘ کاقِیام عمل میں لایاگیا،جس کا بُنْیادی مَقْصَدان اِداروں سےوابستہ لوگوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  سے وابستہ کرتےہوئےسُنّتوں کےمُطَابِق زِندگی گُزارنے کامدنی ذِہْن دینا ہے،یہ مجلس کالجز اوریونیورسٹیز کےاَساتذہ (Teachers)وطلبہ(Students)سےاچّھی اچّھی نیّتوں کےساتھ تعلق قائم کرکےاِنہیں اُمت پرشفیق آقا،مدینےوالےمُصطفےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکی سُنّتوں سےروشناس کرواتی ہے،اس کےساتھ ساتھ تَعلیمی اِداروں میں"نیک کام" کاسِلسِلہ جاری کرتی اور ہاسٹل میں مدرسۃ ُالمدینہ بالِغان قائم کرکےان مُسْتَقْبِل کےمِعماروں کوتعلیمِ قرآن کی لازوال دولت سےمالامال کرتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اس شعبےسےوابستہ ہزاروں عاشقانِ رسول،گناہوں سےتائب ہوکرنمازی اورسُنّتوں کے عادی بن چکےہیں۔اللہپاک شہیدانِ کربلااوربالخصوص سَیِّدُناامامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُکےطفیل دعوتِ اسلامی کی تما م مجالس کو برکتیں عطافرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم