Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

فرمایا: ہاں ، عرض کی: تو میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میر ا باغ ان کی طرف سے صَدَقہ ہے ۔( بُخاری, ۲/ ۲۴۱,حدیث:۲۷۶۲)

       حضرتِ علامہ جلالُ الدّین سُیُوطِی شافِعی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں کہ صحابَۂ کرام عَلَیْھِمُ الرِّضْوَان سات(7) روز تک مُردوں کی طرف سے کھانا کھلایا کرتے تھے۔(الحاوی للفتاوی، ۲/۲۲۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ”فاتحہ اور اِیصالِ ثواب کا طریقہ“کا تعارف

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک امیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو سلامت رکھے کہ جنہوں نے ہم جیسے لوگوں کی رہنمائی کیلئے  مختلف موضوعات پر کتب  ورسائل تحریر فرما دئیے تاکہ ہم ان کے مطالعے کے ذریعے اپنے دِینی و دُنیوی معمولات کو اچھے طریقے سے ادا کرسکیں ۔فاتحہ و ایصال ِثواب کے ثبوت و طریقہ کار پر مشتمل امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا بہت ہی پیارا رسالہ ”فاتحہ اور اِیصالِ ثواب کا طریقہ“ہدیۃً حاصل کرکے اس کا مطالعہ کیجئے۔جس میں بہت سی معلومات کے ساتھ ساتھ اِیصالِ ثواب کا طریقہ بھی موجود ہے ۔اس رسالے کو خودبھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔بالخصوص اِیصالِ ثواب کے اجتماعات(مثلاً تِیجہ،دَسواں،چالیسواں،برسی وغیرہ)میں مرحومین کے اِیصالِ ثواب کے لیےاس رِسالے کوتقسیم کیجئے،یہ رِسالہدعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سےرِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد