Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

گھر والوں(family members)کوبھی ان اعمال کو بجالانےاورربِّ کریم کی رضاحاصل کرنےوالے نیک اعمال کی ترغیب دلائیں،یادرکھئے!جس طرح یومِ عاشوراءکو نیک کام کرنےکاثواب زیادہ ہے،اسی طرح  گناہ کرنےکاعذاب بھی زیادہ  ہے،مگرافسوس !فی زمانہ علمِ دین سےدُوری اورجہالت کی وجہ سے اس دن کوبھی  ہم عام دنوں کی طرح  غفلت اورفضولیات کےساتھ ساتھ گناہوں میں گزارتے ہیں، نہ  نیک اعمال کی کوئی فکر ہوتی ہے نہ اس دن کی تعظیم کی،بلکہ ہر طرف  بے پردگی کے نظارے ہوتے ہیں، کہیں گلیوں بازاروں میں تو کہیں قبرستان میں بے پردہ عورتیں گُھوم رہی ہوتی ہیں اورایک تعداد ہے جوبدنگاہیکے گناہ میں بھی جاپڑتی ہوگی،اسی طرح10محرم الحرام کو بعض گھروں  میں طرح طرح کی خرافات اور فضول رسم و رواج میںقیمتی وقت ضائع کیاجاتاہے،آئیے!محرم الحرام اور بالخصوص یومِ عاشوراء میں کی جانےوالی خرافات( بُرائیوں) اورفضول رسموں  کےمتعلق سنتےہیں:چنانچہ

گھر میں کھانا  نہ   بنانا

          10محرم الحرام کوبعض عورتیں    گھر میں  روٹی نہیں  بناتیں اور نہ  ہی  گھر کی صفائی ستھرائی  کرتی ہیں  اور نہ ہی جھاڑو دیتی ہیں اوربعض تو ایسی  ہیں کہ  پورےدس دن  گھر میں آگ نہیں  جلاتیں اور آگ جلانے کوناجائز و حرام سمجھتی ہیں،10 دن گزر جانےکےبعدکھانابناتی ہیں۔

      یادرکھئے!ہمارےدینِ اسلام میں ان باطل رسومات کی کوئی حیثیت نہیں،کیونکہ اسلام ایسا دین ہےجوگزشتہ اورموجودہ  تمام باطل،بےہودہ اور واہیات  رسموں  کوختم  کرتاہے۔نیکیاں کرنے اور شریعتِ مُطہّرہ  پرعمل کی ترغیب دلاتاہے،مگرافسوس صدافسوس!فی زمانہ یہ خلافِ شرع رسمیں ہمارے معاشرے اور گھروں میں بڑے زور و شور سے پھیلتی جارہی ہیں ،ہم میں سےکئی ان رسموں میں ملوّث