Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

دینےلگے،آپ کےبھائیوں،بیٹوں،بھانجوں اوربھتیجوں کوشہیدکیاگیا،آپ کےرفقاء کوتکلیفیں دِی گئیں،آپ کےخاندان والوں کوستایاگیا،مگرپھربھی آپ ان تمام آزمائشوں میں سرخ رُو ہوئے ،صبرواستقامت کاپہاڑبنےرہے،رِضائےاِلٰہی پرراضی رہتےہوئےزبان سےحمدِالٰہی بجالاتے رہے اوران بد بختوں کو برابر نیکی کی دعوت اور اسلام کی تعلیمات دیتے رہے ،ایک لفظ بھی بےصبری کاادا نہ کیاحتّٰی کہ سجدے کی حالت میں اپنی جان کا نذرانہ بارگاہِ خداوندی میں پیش کردیا۔

لہذاہمیں چاہئے کہ ان اللہوالوں کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرتے ہوئےخوب نیکی کی دعوت عام کریں،   مسلمانوں کوگناہوں سے بچانے کے لئےکوشاں رہیں،راہِ خدا میں آنےوالی مصیبتوں پرصبرکریں  اوراس مُبارک دن میں تلاوتِ قرآن،ذِکر ودُرود،صدقہ و خیرات ،نوافل کی کثرت   اور نذرونیازکی صورت  میں ان عظیم ہستیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور ان کی بارگاہ میں خوب خوب ایصالِ ثواب کریں۔

یادرکھئے!فی زمانہ  اس بابرکت دن پر جولوگ ٹھنڈےمشروبات اورکھچڑے پر امامِ حُسینرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی فاتحہ دلاتے ہیں،نیازکرتے ہیں،کھانا کھلاتے ہیں،گھروں میں تقسیم کرتے ہیں ،یہ جائز ومستحب اور نیکیوں بھرا    کام ہے:چنانچہ

نیاز کس چیز پر دلوائیں؟

       حضرتِ علامہ مولانامفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتےہیں:ماہِ محرم میں دس دنوں تک خصوصاً دسویں کوحضرت سیِّدُناامامِ حسینرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ودیگرشہدائےکربلاکوایصالِ ثواب کرتےہیں، کوئی شربت پرفاتحہ دلاتاہے،کوئی شیربرنج(چاولوں کی کھیر)پر،کوئی مٹھائی پر،کوئی روٹی گوشت پر،جس پرچاہوفاتحہ دلاؤجائز ہے،ان کو جس طرح ایصالِ ثواب کرو مَندوب(اچھا عمل) ہے۔ بہت سے پانی اور شربت کی سبیل لگادیتے ہیں، جاڑوں(سردیوں)میں چائے پلاتے ہیں،کوئی کھچڑا پکواتا ہے جو کارِخیر کرو