Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

بھاری بوجھ ہیں۔اللہ کریم  ایسے لوگوں کو عقلِ سلیم عطا فرمائے اور شریعت کے احکام کے مطابق عمل کرنے اور ان کے خلاف کام کرنے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے، اٰمین۔(صراط الجنان،٧/۱۰۴ملخصاً)

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ” قافلہ“ 

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ایسی فضول اورلغْورسموں سےپیچھاچھڑانے،نیکیوں کاجذبہ پانے،شریعت کی پیروی کاذہن پانے،دِین ودنیاکی کامیابی و بھلائی پانے،اپنی اور اپنے گھر والوں  کی دنیاوآخرت بہتربنانےاورربِّ کریم کی رضاحاصل کرنےکےلئےعاشقانِ رسول کی مَدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سےوابستہ ہوجائیےاورذیلی حلقےکے12مدنی کاموں میں خوب بڑھ  چڑھ کرحصہ لیجئے۔ذیلی حلقےکے12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام” قافلہ “بھی ہے،یادرکھئے!دعوتِ اسلامی کے قافلےجہاں مختلف ایّام اورمختلف تاریخوں پرسفرکرتےہیں،وہیں بُزرگانِ دین کےاعراس اور بالخصوص ماہ ِ محرّ م الحرام کی8، 9، 10یاپھر 9، 10،11کو شہیدانِ کربلااور امامِ  عالی مقام،امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ  عَنْہُکی بارگاہ میں ایصالِ ثواب پیش کرنےکی نیت سےکثیرعاشقانِ رسول  راہِ خُدا میں سفر کرتے ہیں، لہٰذاہم خود بھی  اور اپنےوالد،بیٹے،بھائی،اور دوستوں کوان قافلوں  میں سفرکی ترغیب دِلائیےاورکربلا والوں کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب پیش کرنےکی سعادت  حاصل کیجئے۔

اس سال 10،9،8محرم  کو 3 دن کے قافلوں میں سفرکرنے والے عاشقانِ رسول کے لیے امیرِ اہلسنت نے دُعا بھی فرمائی ہے،آئیے!ہم بھی وہ دُعا توجہ کے ساتھ سُنتے ہیں،تمام اسلامی بھائی کوشش کریں  کہ امیرِ اہلسنّت کی اِس دُعا سے حصہ پانے میں ہمیں بھی کامیابی نصیب ہو جائے۔

دُعائے عطار:یااللہ! جوبھی میرامدنی بیٹا3دن کےقافلےمیں سفرکرےیامیری مدنی بیٹی کسی