Book Name:Seerat-e-Usman-e-Ghani

بھی سیکھنے  کو بہت  کچھ ہے جنہیں گھر والوں یا دیگر رشتے داروں کی طرف سے سُنّتوں کی خدمت کرنے کے سبب طرح طرح سے ستایا جاتا ہے تو وہ ہمت ہار کر مَدَنی ماحول کی برکتوں سے اپنے آپ کو محروم کرلیتے ہیں،انہیں چاہئے کہ وہ اس طرح کی رکاوَٹوں کے سبب ہرگز دل برداشتہ نہ ہوں بلکہ انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلام اور بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنخُصوصاً شہدائے کربلا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم اَجْمَعِیْن پر آنے والی مصیبتوں اور ان پر ان کی ثابت قدمی کوپیشِ نظر رکھیں،سُنّتوں کی خدمت کے سلسلےکو جاری رکھیں اور عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمَدَنی ماحول کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ جُڑے رہیں کیونکہ اچھے ماحول سے وابستہ رہنا بھی اِیمان پر استقامت پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اللہ کریم ہمیں ایمان اور نیک اعمال پر اِستِقامت کےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی اور امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی اِطاعت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! امیرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عَنْہکی پاکیزہ سیرت کا ایک روشن پہلو یہ بھی  ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  ساری ساری رات ربِّ کائنات کی بارگاہ میں عبادت کی حالت میں گزار دیا کرتے ،آخرت سے ڈرتے اور اپنے ربِّ کریم کی رحمت کی اُمیدلگائے رکھتے تھے۔دن کے اوقات راہِ خدا میں خرچ کرنے اورروزےکی حالت میں گزرتے تو راتیں بارگاہِ الٰہی میں سجدہ و عبادت میں کٹتی تھیں۔آئیے!آپ کے شوقِ عبادت اور ذوقِ تلاوت پر مُشْتَمِل4 روایات سنئے اورسبق حاصل کیجیے،چنانچہ

عثمانِ غنی کا شوقِ عبادت و تلاوت

(1)حضرت زُبَیْر بن عبدُاللہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے،امیرُالمؤمنین حضرت عثمان رَضِیَ اللہ