Book Name:Seerat-e-Usman-e-Ghani

٭مشکل کام کو آسان کرنے کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”مشکل کام کو آسان کرنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دُعایہ ہے:

اِنَّ رَبِّیْ لَطِیْفٌ لِّمَا یَشَآءُؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ(۱۰۰) (پ۱۳،یوسف:۱۰۰)              

ترجمۂ کنزالعرفان:بے شک میرا رب جس بات کو چاہے آسان کردے،بے شک وہی عِلْم والا، حکمت والا ہے۔

            (فیضانِ دعا،ص۲۶۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی غور و فکر کا طریقہ(نیک بننے کے طریقے(

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!نیک بننے کے طریقے کارسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک بننے کے طریقے کے رِسالے سے آج غور و فکریعنی اپنامحاسبہ کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن طریقوں پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی طریقے پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔