Book Name:Seerat-e-Usman-e-Ghani
۴۴۶،رقم: ۱۶۴۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتےہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])
اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
٭نگاہیں نیچی کئےتوجہ سےبَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا ۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،اُذْکُرُوااللّٰـہَ،تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانےکےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سلام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَاللہ!آج ہم تیسرے خلیفۂ راشِدامیُرالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی سیرتِ طیّبہ کے چند ایمان افروز واقعات سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔پہلے ایک ایمان افروز واقعہ سنتے ہیں،چنانچہ
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی شانِ سخاوت