Book Name:Seerat-e-Usman-e-Ghani

سے چہرے کا پسینہ خشک کیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے نظرِ مبارَک اٹھا کر میری طرف ملاحَظہ فرمایا، پھر آواز سے کلمۂ پاک  لَآاِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰہ پڑھنا شروع کیا۔آواز ہلکی ہوتی چلی گئی،ٹھیک12بج کر25 مِنَٹ پر مجھے پھیپھڑوں کی حَرَکت بند ہوتی معلوم ہوئی، خود ہی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے قبلے کی جانب ہو کر اپنے ہاتھ پیر سیدھے کرلئے۔یوں19ذُوالحِجَّۃ ۱۳۶۷؁ھ کوکلمہ شریف پڑھتے ہوئےآپ کا انتقال ہوگیا۔ (تذکرہ صدر الافاضل، ص 23)

          آئیے!دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے رسالے”تذکرۂ صدرُالافاضل“کی روشنی میں صدرُالافاضِل حضرت علامہ مولاناسَیِّد مفتیمحمدنعیم الدین مرادآبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہکی دِینی خدمات کے بارے میںسُنتے ہیں:

صَدْرُ الاَفاضِل رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی دینی خدمات

٭صدرُالافاضِل حضرت علامہ مولاناسَیِّدمفتیمحمدنعیمُ الدِّین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے درسِ نظامی(عالِم کورْس)مکمل کرنے کے بعد پڑھانا شروع کیا اورکئی مشہورعُلَمَا و مفتیانِ کرام کو خدمتِ دِین کےلئےتیارکیا۔٭آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہفنِ طِب اور کتب و رسائل تحریر کرنےکے شعبے سےبھی وابستہ رہے۔٭20سال کی عمرمیں اپنے دورِ طالبِ علمی میں رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےعِلْمِ غیب کےثبوت پردلائل سےآراستہ ایک کتاب تحریر فرمائی۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ دارُالاِفتاسےبھی وابستہ رہےاورکئی سُوالات کےجوابات تحریر فرمائے۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بغیرکتابوں کو دیکھے سُوالوں کے جوابات تحریرفرماتے تھے۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا سب سےعظیم کارنامہ”تفسیرخزائنُ العرفان“ ہے۔(تذکرہ صدر الافاضل، ص۸تا۱۳ ملخصاً  و  ملتقطاً)