Book Name:Seerat-e-Usman-e-Ghani

دارُالاِفتا اَہلسُنّت“بھی ہے، اب تک کراچی کے مُختلِف علاقوں اور پاکستان کے مُختلِف شہروں میں بھی کئی”دارُالاِفتا اَہلسُنّت“قائم ہوچکے ہیں،جہاں مفتیانِ کِرام اُمّتِ مُسْلِمَہ کی شرعی رہنمائی میں مصروفِ عمل ہیں ۔اِس کے علاوہ’’دارُالاِفتااَہلسُنَّت‘‘کے مفتیانِ کِرام ٹیلی  فون اور اِنْٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا حل بتاتے ہیں۔انٹرنیٹ کے ذریعے دُنیا بھرسے اِس میل ایڈریس(darulifta@dawateislami.net) پر سُوالات پوچھے جاسکتے ہیں،اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی چینل کے سلسلوں میں’’دارُالاِفتااَہلسُنَّت‘‘ کے نام سے ایک مقبولِ عام اور نہایت معلوماتی سلسلہ بھی نشر کیا جاتا ہے۔جو ایک ہفتے میں چار مرتبہ دکھایا جاتا ہے:پیر اور منگل رات دس بجے،بدھ صبح سوا آٹھ بجے اور جمعرات (عصر کے بعد)شام کم و بیش ساڑھے چھ بجے۔دُنیا بھر سےشرعی رہنمائی حاصِل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابِطہ  بھی کِیا جاسکتا ہے۔نمبر نوٹ فرمالیجئے۔

03117864100

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ عِلْم ِ دین کا نور پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی(I.T)کے تعاون سے” دارالافتاء اہلسنّت“موبائل ایپلیکیشن(Application)بھی آچکی ہے اورمزید ترقی کا سفر جاری ہے۔ پاکستانی وَقْت کےمُطابِق صبح10:00بجے سےشام4:00بجےتک اس نمبر پررابِطہ کِیا جا سکتا ہے،دوپہر ایک سے دوبجے تک وقفہ ہوتا ہے اور بروز جُمُعہ چھٹی ہوتی ہے۔اللہ کریم”دارُالاِفتا اہلسنّت“کو مزید تَرَقِّیاں  عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سیرتِ”صَدر ُالاَفاضِل“کی چند جھلکیاں