Book Name:Seerat-e-Usman-e-Ghani

مَحَبَّت کیجئے،فیشن سے منہ موڑئیے،قافلوں میں چلئےاورنیک بننے کے طریقے کے عامل بن جائیے،اپنا چہرہ کریم آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے عاشقوں والا بنالیجئے یعنی اپنے چہرے پر ایک مُٹھی داڑھی سجا لیجئے، فیشن والے بالوں کے بجائے سُنّت کے مطابق زُلفیں رکھ لیجئے اور ننگے سر گُھومنے کے بجائے عمامے شریف کا تاج سجالیجئے۔اللہ کرے کہ ہمارا اُٹھنا بیٹھنا،چلنا پھرنا،کھانا پینا،سوناجاگنا،لینا دینا،جینا مرنا سب  میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّتوں کے مُطابق ہوجائے۔آئیے!سُنّتوں پر عمل کا جذبہ بڑھانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور کچھ نہ کچھ وَقْت ذیلی حلقے کے12مَدَنی  کاموں میں دینے کی کوشش کیجئے۔

12 مَدَنی کاموں میں سے یومیہ ایک  مَدَنی کام”صدائے مدینہ“لگانابھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے جگانے کو”صَدائے مدینہ“لگانا کہتے ہیں۔اِس مَدَنی کام کا رِسالہ ”صدائے مدینہ“کے نام سے منظرِ عام پر آچکا ہے۔اس میں دیئے گئے طریقۂ کار کے مطابق اس مَدَنی کام کو عام کیجئے۔

٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سعادت مل سکتی ہے۔ ٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سےمسجد کی پہلی صف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہوسکتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے”نیکی کی دعوت “دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کی نیک نامی اور مشہوری ہوگی۔٭”صدائے مدینہ“لگانے والا باربارمُسلمانوں کوحج اورمیٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے،اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں،اس کے حق میں بھی قبول ہوں گی۔ ٭”صدائے مدینہ“میں پیدل چلنے کی بَرَکت سے صحت بھی اچھی ہوگی۔٭”صدائے مدینہ“لگانا مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لیے