Book Name:Seerat-e-Usman-e-Ghani

مسواک کی بقیہ سنتیں اور آداب

٭مسواک کی موٹائی چھوٹی اُنگلی کے برابرہو۔٭مسوا ک ایک بالِشْتْ سےزِیادہ لمبی نہ ہوورنہ اُس پر شیطان بیٹھتا ہے۔٭اِس کے رَیشے نرم ہوں کہ سخت رَیشے دانتوں اور مسوڑھوں کےدرمیان خَلا کا باعث بنتےہیں۔٭مسواک تازہ ہوتو بہتر ورنہ کچھ دیر پانی کےگلاس میں بِھگَوکرنرم کرلیجئے۔٭مُناسِب ہےکہ اِس کے رَیشےروزانہ کاٹتے رہئے کہ رَیشے اُس وَقْت تک قابلِ استعمال رہتے ہیں جب تک ان میں سختی باقی رہے۔ ٭دانتوں کی چَوڑائی میں مسواک کیجئے۔٭جب بھی مِسواک کرنی ہوکم از کم3بار کیجئے۔٭ہر بار مسواکدھو لیجئے۔٭مسواک سیدھے ہاتھ میں اِس طرح لیجئے کہ چھوٹی اُنگلی اس کے نیچےاوربیچ کی 3 اُنگلیاں اُوپر اور انگوٹھا سِرے پر ہو۔٭پہلے سیدھی طرف کےاُوپر کے دانتوں پر پھر اُلٹی طرف کے اُوپر کے دانتوں پر پھر سیدھی طرف نیچے پھر اُلٹی طرف نیچےمِسْواک کیجئے۔٭مُٹھی بند کرکے مسواک کرنے سے بواسیر ہوجانے کا خطرہ ہے۔٭مسواک کےفضائل اور فوائد کےحوالے سےمزید معلومات حاصل کرنے کےلئےامیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے”مسواک شریف کے فضائل“ کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد