Book Name:Seerat-e-Usman-e-Ghani

عَنْہ ہمیشہ روزہ رکھتے اور ابتدائی رات میں کچھ آرام کرکے پھر ساری رات عبادت میں گزاردیتے۔

 (مصنف ابن ابی شیبۃ،کتاب صلاۃ التطوع۔۔۔الخ،باب من کان یامر…الخ،۲/۱۷۳، حدیث:۶)

(2)حضرت مسروق رَضِیَ اللہ عَنْہ اَشْتَر(یعنی امیرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو شہیدکرنے والے)سے ملے تو پوچھا:کیا تُو نے امیرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عَنْہکو شہیدکیاہے؟اس نے کہا:ہاں۔توآپ رَضِیَ اللہ عَنْہنے فرمایا:اللہ پاک کی قسم!تُو نے روزہ دار اور عبادت گزار شخص کو شہید کیا ہے۔(معجم کبیر،۱/۸۱، حدیث:۱۱۴)

(3)جب امیرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عَنْہکو شہید کیا گیا تو آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی زوجہ نے قاتلوں سے فرمایا:تم نے اس شخص کوشہید کیا ہے،جو ساری رات عبادت کرتا اور ایک رکعت میں پوراقرآنِ کریم ختم کرتا ہے۔

( الزھد للامام احمد،زھد عثمان بن عفان ،ص ۱۵۳،حدیث: ۶۷۳)

(4)حضرت عبدُالرّحمٰن تَیْمِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:مجھے ایک بار مقامِ ابراہیم پر رات ہوگئی۔ میں عشاء کی نمازادا کرکے مقامِ ابراہیم پر پہنچایہاں تک کہ میں اس میں کھڑا ہوا تو اتنے میں ایک شخص نے میرے کندھوں(Shoulders)کے درمیان ہاتھ رکھا۔میں نے دیکھا تو وہ امیرالمؤمنین حضرت عثمان بن عفان رَضِیَ اللہ عَنْہ تھے۔کچھ دیر بعد آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے سو رۂ فاتحہ سے قرآنِ کریم کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ پورا قرآنِ کریم ختم کرلیا۔(الزھد لابن المبارک،باب  فضل ذکراللہ، ص۴۵۲، حدیث: ۱۲۷۶ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ذرا سوچئے تو سہی!وہ صحابیِ رسول جنہیں اللہ پاک کے پیارے رسولصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دو شہزادیوں کا یکے بعد دیگر شوہر بننے کی سعادت ملی،جن کو نبیِّ