Book Name:Bimari Kay Faiedy

کریں،تندرستی کی حالت میں بھی ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں شرکت کریں، تندرستی کی حالت میں بھی ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں مشغول رہیں،تندرستی کی حالت میں بھی مَدَنی مشوروں میں شرکت کریں اور تندرستی کی حالت میں بھی مدنی قافلوں میں سفر کرتے رہیں۔اِنْ شَآءَ اللہ،اللہ پاک کی رحمت سے بیماری کی حالت  میں بھی ہماری نیکیوں کا میٹر چلتا رہے گا اور گناہوں سے ہماری حفاظت ہوتی رہے گی۔

 (5)پانچواں مدنی پھول یہ بھی قبول کیجیے کہ ہر بیماری میں نماز و روزہ چھوڑنے کی اجازت نہیں، بلکہ جن پر جماعت  سے نماز پڑھنا واجب ہے توکئی بیماریوں  میں ان پر جماعت بھی واجب رہتی ہے۔

(6)چھٹامدنی پھول یہ بھی قبول کیجیےکہ ہمارے ہاں بسااوقات ذرا سی بیماری میں بیٹھ کرنماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں،ہر بیمار کو اس کی اجازت بھی نہیں کہ وہ فرض و واجب نمازیں اور فجر کی سُنّتیں بیٹھ کر پڑھے۔اس کے تفصیلی مسائل جانے کے لیے”بہارِ شریعت اوررِسالہ”کُرسی پرنمازپڑھنے کے احکام“ کا مطالعہ فرمائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اےعاشقانِ رسول!یقیناً اللہ پاک اپنے بندوں پر ماں سےبڑھ کرمَحَبَّت فرمانے والا ہے۔ راحت و آسانی،دُکھ اور تکلیف،بیماریاں،گناہوں کی معافی اور توبہ کی توفیق ملنا سب اُسی کی عطاؤں کے کرشمے ہیں۔ دنیامیں اگر کوئی جُرم کرتا ہے تو مجرم کو اس کے کئے کی سزا ملتی ہے،مقدمہ چلایا جاتا ہے،جیل بھیجا جاتا ہے،ریمانڈ لیا جاتا ہے،جرم سخت تر ہو تو رحم کی اپیلیں ردّ کرکے اس کی موت کا ریڈ وارنٹ جاری کردیا جاتا ہے،مگر اللہ پاک اور بندوں کا معاملہ ہی نرالہ ہے،اس کےبندے دن رات گناہوں کے سمندر میں ڈُوبے رہتے ہیں، مگر اس کے باوجود اس کی نعمتیں دن رات انہیں فیض یاب