Book Name:Bimari Kay Faiedy

معراج کی رات جاگتے ہوئے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اپنے مبارک سر کی آنکھوں سے اپنے ربِّ کریم کا دِیدار کیا،تو یوں اللہ کریم جو کہ غیبوں سےبھی غیب ہے، وہ بھی اپنے فضل و کرم سے آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر ظاہر ہو گیا تو اب کوئی اور غیب آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے کس طرح نِہاں یعنی چُھپا رہ سکتا ہے۔

 (4)چوتھا مدنی پھول یہ ملا کہ بیماری کے سبب اگر مریض وہ نیک اعمال نہ کرپائے جو وہ تندرستی کی حالت میں کیا کرتا تھا تو ربِّ کریم اپنے فضل و کرم سے اُسےان اعمال کا بھی ثواب عطا فرمادیتا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم تندرستی کی حالت میں بھی اپنے آپ کو نیکیوں کا  عادی بنائیں،تندرستی کی حالت میں بھی پانچوں وَقْت کی نمازِ باجماعت کے ساتھ ساتھ سُنّتیں اور نوافل بھی ادا کریں،تندرستی کی حالت میں بھی فرائض و واجبات اور سُنّتوں پر عمل بجالائیں ،تندرستی کی حالت میں بھی فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزے بھی رکھیں،تندرستی کی حالت میں بھی تلاوتِ قرآن کی کثرت کریں، تندرستی کی حالت میں بھی قرآنِ کریم کے احکام پر عمل بجالائیں،تندرستی کی حالت میں بھی ذِکْر و دُرود سے اپنی زبانوں کو تر رکھیں،تندرستی کی حالت میں بھی صدقہ و خیرات (Charity)کو اپنا معمول بنائیں، تندرستی کی حالت میں بھی مسلمانوں کی خیر خواہی میں پیش پیش رہیں،تندرستی کی حالت میں بھی والدین کی خدمت بجالائیں،تندرستی کی حالت میں بھیاللہ پاک اوربندوں کے حقوق پورے پورے ادا کریں،تندرستی کی حالت میں بھی صرف  و صرف حلال روزی ہی کمائیں، تندرستی کی حالت میں بھی عِلْمِ دین سیکھیں اورسکھائیں،تندرستی کی حالت میں بھیمکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ کتب و رسائل کا مطالعہ کرتے رہیں،تندرستی کی حالت میں بھیدن کا اکثر حصّہ فضول گوئی سے بچتے ہوئے خاموشی اختیار کریں،تندرستی کی حالت میں بھی محتاجوں اور غریبوں کی امداد کریں،تندرستی کی حالت میں بھیعاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کریں،تندرستی کی حالت میں بھی مدنی انعامات کارِسالہ پُر