Book Name:Bimari Kay Faiedy

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”صَدائے مدینہ“

      اے عاشقانِ رَسُول اسلامی بھائیو!معلوم ہوا ٭ اللہ والے بیماری کو اللہ کریم کی رحمت جانتے ہیں،٭ اللہ والے بیماری کے سبب پریشان نہیں ہوتے،٭اللہ والے بیماری میں بھی ربِّ کریم کی رضا پر راضی رہتے ہیں،٭اللہ والے بیماری میں بھی اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہیں،٭ اللہ والے بیماری میں بھی بے صبری و ناشکری نہیں کرتے،٭ اللہ والے اپنی مصیبت و بیماری کو چھپاتے ہیں،٭اللہ والے بیماری میں بھی شکرِ الٰہی بجالاتے ہیں اور٭ اللہ والے بیماری میں بھی شکوے شکایات کرنے جیسی بُری عادت سے ہمیشہ دُور ہی رہتے ہیں۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی ان اللہ والوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بیماری میں صبرو شکر سے کام لینے،ربِّ کریم کی رضا پر راضی رہنے اورہر کسی کو اپنے دُکھڑے سنانے کے بجائےبیماری کی برکتیں لُوٹنے والے بن جائیں۔اللہ والوں کے نقشِ قدم پر چلنے کا جذبہ پانے اوربیماری کی حقیقی برکتیں لُوٹنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیجئے۔12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام” صَدائے مدینہ“بھی ہے۔

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہدعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کی طرف سے اِس مَدَنی کام کا رِسالہ بنام” صَدائے مدینہ“بھی مَنْظرِ عام پر آچکا ہے۔

12مدنی کاموں میں سے اس مدنی کام ’’ صَدائے مدینہ ‘‘کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ’’ صَدائے مدینہ ‘‘  کا مطالعہ کیجئے، تمام اسلامی بھائی اور با لخصوص تنظیمی ذمہ داران اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کے بستے پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ