Book Name:Bimari Kay Faiedy

کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

عیادت کے مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!عیادت کےمَدَنی پھول سنتے ہیں:فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کو جاتا ہے  تو واپس ہونے تک ہمیشہ جنت کے پھل چننے میں رہتا ہے۔(مسلم ،کتاب البروالصلہ ،باب فضل عيادۃ المريض،ص۱۰۶۵، حديث: ۲۵۶۸)۔مریض کی عِیادت کرنا سُنَّت ہے۔اگر معلوم ہے کہعِیادت کوجائے گا تو اس بیمار پر ناگوار گزرے گا ایسی حالت میں عِیادت نہ کرے۔عِیادت کو جائے اور مرض کی سختی دیکھے تو مریض کے سامنے یہ ظاہر نہ کرے کہ تمہاری حالت خراب ہے اور نہ سر ہلائے جس سے حالت کا خراب ہونا سمجھا جاتا ہے۔اس کے سامنے ایسی باتیں کرنی چاہئے جو اس کے دل کو بھلی معلوم ہوں۔اس کی مزاج پُرسی کرے۔اس کے سر پر ہاتھ نہ رکھے مگر جبکہ وہ خود اس کی خواہش کرے۔ فاسق کیعِیادت بھی جائز ہے کیونکہ عیادتحُقوقِ اسلام سے ہے اور فاسِق بھی مسلم ہے۔(بہارِ شریعت،حصہ ۱۶،۳/۵۰۵ ملخّصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے ”101 مدنی پھول“ اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیت کا ایک


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵