Book Name:Bimari Kay Faiedy

دعوت ِاسلامی کی ویب سائٹ سے بھی پڑھا جا سکتا ہے ۔

اس رسالے کے مطالعے  کی بَرَکت سے آپ جان سکیں گے،٭صدائے مدینہ کیا ہے ؟٭ صدائے مدینہ میں مسلمانوں کے لئے دعا،٭صدائے مدینہ کے  دنیوی فوائد،٭صدائے مدینہ کے چند مَدَنی پھول،٭گلی میں صدائے مدینہ لگانے کا طریقہ،٭صدائے مدینہ کی مَدَنی بہاریں  وغیرہ وغیرہ۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ٭”صَدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سَعادت مِل سکتی ہے۔ ٭”صَدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نَماز کی حِفاظت ہوتی ہے۔٭”صَدائے مدینہ“کی بَرَکت سےمسجد کی پہلی صَف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہوسکتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے”نیکی کی دعوت “دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مشہوری اور نیک نامی ہوتی ہے۔٭”صَدائے مدینہ“لگانے والا باربار مُسلمانوں کوحج اورمیٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے،اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں اُس کے حق میں بھی قَبول ہوں گی۔ ٭”صدائے مدینہ“میں پیدل چلنے کی بَرَکت سے صِحّت (Health) بھی اچھی ہوگی یہ ضمنی فائدہ ہے، نیت ثواب  ہی کی ہونی چاہیے۔٭دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے جگانے کو”صَدائے مدینہ“لگانا کہتے ہیں اور مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لیے جگاناسُنّتِ مُصطفٰے اور سُنّتِ صَحابہ سے ثابت ہے،چنانچہ

اَمِیْرُ المؤمنین حضرت سَیّدُنا عُمَر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ نمازِ فجر کےلیے لوگوں کو جگاتے ہوئے مسجد تشریف لاتے تھے۔(طبقات کبریٰ، ذکر استخلاف عمر،۳/۲۶۳مفہوماً)آئیے!بطورِ ترغیب صَدائے مدینہ لگانے کی ایک  مَدَنی بہار سُنئے اور جُھومئے،چنانچہ