Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

کے تقاضوں کے خلاف ہو۔(صراط الجنان،۶/۳۶۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ  اللہ کریم کے پیارے نبی حضرت سَیِّدُنا ایوب عَلَیْہِ السَّلَام پر  کیسی کیسی سخت آزمائشیں آئیں مگرآپ عَلَیْہِ السَّلَام نے رونے دھونے، چیخنےچلانے ،شکوے شکایات،بے صبری اورناشکری کرنے کی بجائے صبر و رضا کا دامن تھامے رکھا اور ربِّ کریم کی رضا پر راضی رہے۔افسوس!عِلْمِ دِین سے دُوری کے باعث اب ہمارے معاشرے میں صبرو برداشت والی  مَدَنی سوچ رکھنے  والے لوگ بہت کم نظرآتے ہیں اورگویا کہ ہر دُوسرا انسان کسی نہ کسی اِعتبار سے بے صبری میں مُبْتَلا دِکھائی دیتاہے،مثلاًعِلْمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے جوان بیٹے یا بیٹی کی موت پرتو شاید اِس قدربے صبری دکھائی جاتی ہے کہ مَعَاذَاللہ کفریہ کلمات تک بھی بَک دِیے جاتےہیں ،٭آپریشن (Operation)کروایا مگر ناکام ہوگیاتو بے صبری،٭بیماری آگئی تو بے صبری،٭کسی کی کوئی چیز گم ہو گئی توبے صبری،٭بجلی چلی گئی تو بے صبری،٭پانی بند ہوگیا تو بے صبری،٭جنریٹر خراب ہوگیا تو بے صبری،٭گاہک کم ہوگئے تو بے صبری،٭تنخواہ یاکمیٹی ملنے میں تاخیرہوگئی توبے صبری،٭ٹریفک جام ہوگیا تو بے صبری،٭گاڑی پنکچر ہوگئی تو بے صبری،٭ کھانے وغیرہ میں نمک،مِرچ کم یا زیادہ ہوگیا تو بے صبری،٭کوئی کڑوی چیز مُنہ میں آگئی تو بے صبری،٭ٹھنڈے یا میٹھے پانی کی جگہ سَادہ یاکھارا پانی مِلا تو بے صبری،٭ ناشتہ یا کھانا وَقْت پر نہ ملا تو بے صبری،٭گرمی یا سردی بڑھ گئی تو بے صبری،٭ریل یا جہازوغیرہ  کی ٹکٹیں وَقْت پر نہیں ملیں تو بے صبری،٭سواری نہیں مل رہی تو بے صبری،٭کسی نے لفٹ نہیں دی تو بے صبری،٭بیان کرنے یا