Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: دل کا شُکْر یہ ہے کہ نعمت کے ساتھ بھلائی اور نیکی کا ارادہ کیا جائے، ٭ زبان کا شُکْر یہ ہے کہ اس نعمت پر اللہ پاک کی حمد وثنا کی جائے،٭باقی اَعضاء کا شُکْر یہ ہے کہاللہ  کریم کی نعمتوں کواللہ پاک کی عبادت میں خرچ کیا جائے اور ان نعمتوں کواللہ پاک کی نافرمانی میں صرف ہونے سے بچایا جائے،٭آنکھوں کا شُکْر یہ ہے کہ کسی مسلمان کا عیب دیکھے تو اس پر پردہ ڈالے۔(احیاء العلوم،کتاب الصبروالشکر،الرکن الاول ،بیان فضیلۃ الشکر، ۴/۱۰۳۔ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭مصیبت کے وَقْت کی دعا

اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ،اَللّٰھُمَّ اْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا

(مسلم،کتاب الجنائز،باب مایقال عند المصیبۃ،ص۳۵۶،حدیث:۲۱۲۷)

ترجمہ:بے شک ہم اللّٰہ پاک کے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں،اےاللّٰہ پاک!    میری مصیبت میں مجھے اجردے اور مجھے اس سے بہتر عطا فرما۔(مَدَنی پنج سورہ،ص۲۲۲)

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور