Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

لئے بھی تیّار نہیں تھا کہ جب اللہ پاک نے بیمار کرنا ہی منظور فرمایا ہے تو میں تندُرُست(Healthy)ہونا نہیں چاہتا۔بِلاشبہ یہ اِنہی حضرات کاحِصّہ تھا۔ایسے ہی اللہ والوں کا کہنا ہے:’’نَحنُ نَفْرَحُ بِالْبَلاءِ کمَایَفْرَحُ اَھْلُ الدُّنیا بِالنِّعَمِ‘‘یعنی”ہم بلاؤں اور مصیبتوں کے ملنے پر ایسے ہی خوش ہوتے ہیں جیسے دنیا والے دُنیوی نعمتیں ہاتھ آنے پر خوش ہوتے ہیں۔“

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”بعدِ فجر مَدَنی حَلْقہ “

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!مصیبتوں پر صبراور اس سے حاصل ہونے والے فائدوں کو لوٹنے کا آسان طریقہ  یہ بھی ہے کہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر نیکی کے کاموں میں ترقی  کیلئے ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں  کی دھومیں مچائی جائیں۔ 12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”بعدِفجر  مَدَنی حَلْقہ“بھی ہے،جس میں 3 آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ کنز الایمان و تفسیر خزائنُ العرفان،تفسیر نورُالْعرفان،تفسیرصِراطُ الجنان،درسِ فیضانِ سُنَّت(4صفحات )اور آخرمیں شَجْرۂ قادِریہ،رَضَویہ، ضیائیہ، عطاریہ بھی پڑھا اور سُنا جاتا ہے،اس کے بعد شجرے کے کچھ نہ کچھ اَوْراد و وظائف اوراِشراق وچاشت کے نوافل پڑھنے کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔

       12مَدَنی کاموں میں سے یومیہ اس مَدَنی کام ’’بعدِ فجر مَدَنی حلقہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئےمکتبۃ المدینہ کے رسالے’’بعد ِفجرمَدَنی حلقہ ‘‘کامطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اس رسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کے بستے  پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے پڑھا  بھی جاسکتاہے۔

       اس رسالےکی بَرَکت سےآپ پڑھ سکیں گے۔٭بعد ِفجرمَدَنی حلقہ کسے کہتےہیں؟،٭مَدَنی حلقہ