Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

طریقے پیشِ خدمت ہیں۔آئیے!اِنہیں توجہ کے ساتھ سُن کران پر عمل کی نِیَّت کرتے ہیں:

مصیبتوں پر صبرکا ذہن بنانے کے8 طریقے

(1)جب بھی کوئی مصیبت و پریشانی آجائے،ہمیں گھبراکر ربِّ کریم کی بارگاہِ میں رُجوع کر کےکثرت سے توبہ و اِستِغفار کرنا چاہئے۔ زَبان تو زَبان دل میں بھی ایسی بات نہیں لانی چاہئے کہ میں نے تو کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، میں تو سب کے ساتھ اچّھائی کرتا ہوں، آخِر”کیا خطا مجھ سے ایسی ہوئی ہے جس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے!“ایسی نادانی بھری باتیں سوچنے کے بجائے عاجِزی بھرا مَدَنی ذِہن بنانا چاہئے،اپنے آپ کوگناہگار تصوُّر کرتے ہوئے ہر حال میں  اللہ کریم کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ میں تو سخت ترین مجرِم ہونے کی وجہ سے شدید عذاب کا حق دار ہوں ، مجھ پر آئی ہوئی مصیبت اگر میرے گناہوں کی سزا ہے تو میں بَہُت ہی سستا چُھوٹ رہا ہوں،ورنہ دنیا کے بجائے آخِرت میں دوزخ کی سزا ملی تو میں کہیں کا نہ رہوں گا۔

 (2)رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارَک اصحاب عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر ڈھائے جانے والے ظلم اور آزمائشوں کو یاد کرنا بھی مصیبتوں پر صبر کا ذہن بنانے میں بے حد مفید ہے۔رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اصحاب عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو کس کس طرح سے ستایا گیا۔آئیے!اس کی چند درد ناک جھلکیاں ملاحظہ کیجئے،چنانچہ

جب رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مکے کی وادیوں میں لوگوں کو خُدائے پاک کی عِبَادت کی طرف بُلانا شروع فرمایا تو شرک وکفر کی فضاؤں میں پروان چڑھنے والوں کو یہ بات سخت ناگوار گزری اور وہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جان کے دشمن ہو گئے،رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے راستے میں