Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

بعض نادان تو یہ بھی کہتے سُنائی دیتے ہیں کہ”نہ جانے مجھ سے ایسی کیا خطا ہوئی ہے،مجھ سے ایساکون ساگناہ ہواہےجس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے۔!“

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہرہر لمحہ گناہ کی کثرت اوربھرمارکے باوجود، افسوس ہے ان پر  جو  یہ کہہ رہے ہیں کہ نہ جانے مجھ سے ایسی کیا خطا ہوئی ہے،مجھ سے ایساکون ساگناہ ہوا ہےجس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے۔!“

کیا نمازیں قضا کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیا رَمَضانُ المبارَک کے فرض روزے بِلاعذرِ شرعی  چھوڑدینا کوئی گناہ نہیں؟کیا بِلاعذرِ شرعی مُسلمانوں کا دِل دکھانا کوئی گناہ نہیں؟کیاقتلِ ناحق کرنایا کروانا کوئی گناہ نہیں؟کیاجادُو کرواکرکسی کوتکلیف میں ڈالنا کوئی گناہ نہیں؟کیازکوٰۃ فرض ہونے کے باوجود ادا نہ کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاوالدین کی نافرمانی کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیا سُود کالیَن دَین کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیا یتیم کا مال ظلماً کھانا کوئی گناہ نہیں؟کیاجھو ٹ اوردھوکے کا سہارالےکرکسی کو نقصان پہنچانا کوئی گناہ نہیں؟کیا شراب پینا،تکبُّر کرنا اورخودکو سب سےاچھا سمجھنا کوئی گناہ نہیں؟کیازکوٰۃ کے مال میں دھوکہ بازی کرکے اپنی آخرت کو بربادکرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاچوری کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاخودکشی کرکے اپنی جان کو ہمیشہ کے لیے ہَلاکت میں ڈالنا کوئی گناہ نہیں؟کیامَردوں کا عورتوں کی طرح اورعورتوں کا مَردوں کی طرح فیشن اِختیارکرنا کوئی گناہ نہیں؟کیا پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا کوئی گناہ نہیں؟کیادکھلاوا کرکے اپنے نیک اعمال کو ضائع کر دینا کوئی گناہ نہیں؟کیالوگوں کی چُھپی ہوئی باتیں سُننا کوئی گناہ نہیں؟کیاعورت کا شوہر کی نافرمانی کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیااپنے رِشتہ داروں سےبِلاعذرِ شرعی تعلقات ختم کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاچُغلی کے ذریعےمحبتوں کو چُرالینا کوئی گناہ نہیں؟کیا نوحہ کرنا کسی کےمرنے