Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)،11جولائی2019ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

شُکْر کے بارے میں بقیہ مَدَنی پھول

٭شُکْر میں نعمتوں کی حفاظت ہے۔( شکر کے فضائل،ص۱۲)٭شُکْراللہ والوں کی عادت ہے۔(شکر کے فضائل ،ص۱۲)٭شُکْر اللہ پاک کی نافرمانی کو چھوڑنا ہے۔(شکر کے فضائل،ص۱۲ ملخصا)٭نعمت ملنے  پر اللہ  کریم کا شُکْر ادا کرنے کی صورت میں بندہ عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔(صراط الجنان ،۴/۴۰۶)٭عبادت بغیر شُکْر کے مکمل نہیں ہوتی۔ (بیضاوی،۱/۴۴۹،  پ۲،البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲)حضرت سَیِّدُناابو سلیمان واسطی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کو یاد کرنے سے دل میں اس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے۔(تاریخ مدینہ ابن عساکر،۳۶ /۳۳۴، حدیث: ۴۱۳۳)٭حضرت سَیِّدُنا عمر بن عبد العزیز رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کو شکر کے ذریعے محفوظ کرلو۔(حلیۃ الاولیا،۵/۳۷۴، حدیث: ۷۴۵۵) ،٭حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سَیِّدُنا امام محمدغزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ