Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی توجُّہ سےانہیں شجرۂ قادِریہ،رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ پڑھنےکاخیال آیا۔ بس پھر کیا تھا! اُنہوں نےشجرہ  شریف کو گھریلو ناچاقیاں دور کرنےکی نِیَّت سے پڑھنا شروع کردیا۔شجرۂ قادِریہ،رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ پڑھنےکی بَرَکت سےان کےگھر یلوجھگڑےختم ہو گئےاورگھر امن  کا  گہوارہ بن گیا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یادرہے!مصیبت بسا اوقات مومِن کے حق میں رَحمت ہوا کرتی ہے،لہٰذااگر ہم مصیبت پر صَبْر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو قِیامت کے دن اس کے ایسے عظیم ثواب کے حق دار ہو جائیں گے جس کودیکھ کر لوگ رشک کریں گے،چُنانچِہ

عافِیت والے تمنّا کریں گے!

نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان ہے:جب قیامت کے دن بیماروں اور آفت میں مُبْتَلا لوگوں کو ثواب عطا کیا جائےگا تو عافِیت والے تمنّا کریں گے کہ کاش! دُنیا میں ہماری کھالیں قَینچیوں سے کاٹی جاتیں۔(ترمذی،کتاب الزھد،۴ /۱۸۰،حدیث: ۲۴۱۰)یعنی تمنّا وآرزوکریں گے کہ ہم پر دنیا میں ایسی بیماریاں آئی ہوتیں ،جن میں آپریشن کے ذَرِیعے ہماری کھالیں کاٹی جاتیں تاکہ ہم کو بھی وہ ثواب آج ملتا جو دوسرے بیماروں اور آفت زدوں کو مل رہا ہے۔(مرآۃ المناجیح،۲/۴۲۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ایمان کے ساتھ زندگی گزارنے والا ہی کامیاب ہے، شیطان ہر وَقت ایمان ضائع کروانے کی کوشش میں لگا رَہتا ہے۔مصیبت آنے پر صَبْر کرتے ہوئے ہر حال میں ربِّ کریم کی رِضا پرراضی رَہنا چاہئے۔اللہ پاک جسے  چاہے بے حساب جنّت میں داخِل فرمائے