Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

پرچیخنا چلّانا کپڑے پھاڑنا بال نوچنا سینہ پیٹنا اور ناشکری کے کلمات زبان پر لانا کوئی گناہ نہیں؟کیامُسلمان کو بِلاعذرِ شرعی تکلیف دینااور بُرا بھلا کہنا کوئی گناہ نہیں؟کیا اولیاءُ اللہ کوتکلیف دینا اوران سے دُشمنی رکھنا کوئی گناہ نہیں؟کیا مردکاریشمی لباس پہننا،سونا(Gold)اِستعمال کرناکوئی گناہ نہیں؟مَعَاذَاللہکیا صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے بارے میں بکواساتکرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاکسی مسلمان کے بارے میں کِینہ(یعنی دل میں دُشمنی چھپاکر)رکھنا کوئی گناہ نہیں؟کیاجُوئے کے ذریعے کسی کے مال پر قبضہ کرنا کوئی گناہ نہیں؟۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یہاں صرفچندگناہوں کو بیان کیا گیا ہے،اس کے علاوہ اور نہ جانے کتنے گناہ ہوتے ہوں گے،پھربھی ہم کہیں کہ” آخر مجھ سے ایساکون ساگناہ ہواہے جس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے۔!“۔اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔اللہ پاک ہماری حالتِ زارپرکرم فرمائے۔اٰمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مصیبتوں پر صبرکا ذہن کیسے بنے؟

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!یادرکھئے!شکوے شکایات کرنے اور بے صبری کرنے  سے مصیبت تو جانے سے رہی ،اُلٹا صَبْر کے ذَرِیْعے ہاتھ آنے والا عظیم ثواب ضائِع ہو جاتا ہے جو خود ایک بَہُت بڑی مصیبت ہے۔لہٰذا مصیبت چاہے بڑی ہو یا چھوٹی، ہمیں چاہئے کہ ہم صبر کا دامن مضبوطی سے تھامے رہیں اور ایسے طریقے اختیار کریں، جن کی بَرَکت سے بے صبری سے ہماری جان چھوٹ جائے،ہم مصیبتوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں اور ہمارا شمار بھی مصیبت پر صبر اور شکر کرنے والے خوش نصیبوں میں ہونے لگ جائے۔مصیبتوں پر صبرکا ذہن بنانے کے لئے چند