Book Name:Bachon Par Shafqat-e-Mustafa

کے ساتھ) تقریب رکھے تاکہ ان سورتوں کی تعلیم کی رسم پڑ جائے۔

(۱۳)  جب بچہ بالغ ہونے کے قریب ہو تو باپ اور جب بچی بالغہ ہونے کے قریب ہو تو ماں اسے خصوصی مسائل خود سکھائے ، ہر گز ہر گز کسی اور کے سپرد یہ کام نہ کرے۔

(۱۴) انسان اوسط حالِ ، اوسط عمر، اوسط کیفیت کے مُطابق اپنی زندگی کا سب سے بڑا حصّہ اپنے بچوں کی امی کے ساتھ گذارتا ہے،بچوں کی تربیت کی  مدنی مہم میں بچوں کی ماں کو اپنا معاون بنانا ضروری ہے۔ علم و عمل  ، زہد وتقویٰ میں ہم اپنا رفیق سفر بنانے کے ساتھ ساتھ اسےنیکی کی دعوت واولاد کی تربیت کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول اور مدنی کاموں یا شعبہ جات کے ساتھ عملی طور پر وابستہ کریں تاکہ تربیتِ اولاد کے اس فریضے کو سرانجام دینا آسان ہوجائے۔

(۱۴)  بچے کے بالغ ہونے کے بعد بھی قرآنِ پاک پڑھتے رہنے اور فرض علوم کا مطالعہ کرتے رہنے کی طرف توجہ دلاتا رہے۔

(۱۵) بچوں کی تربیت کے حوالے سے مزید معلومات حاصِل کرنے  کے لیے  دعوتِ اسلامی کے اِدارےمکتبۃ المدینہ کی کتاب فیضانِ مَدَنی مذاکرہ قسط 24”بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟“اور فیضانِ مَدَنی مذاکرہ قسط38 ”چھٹیاں کیسے گزاریں “اور تربیتِ اولادکا مُطالعہ کیجیے ۔ 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                     صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی بچوں سے شفقت کے انداز

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمیشہ بچوں سے اُلفت بھرا برتاؤ کیجئے،غور کیجئے! بچپن میں چاند سے کھیلنے والے مصطفےٰ، بُراق جیسی اعلیٰ ترین سواری پر سوار ہونے والے آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامخود اپنے