Book Name:Bachon Par Shafqat-e-Mustafa

داخلوں کی آخری تاریخ:26شوال المکرم1440ھ(30جون 2019ء):

اسلامی بھائیوں کے داخلوں کے لئے اپنے قریبی جامعۃ المدینہ للبنین میں دن 10تا1اوراسلامی بہنوں کے داخلوں کیلئے اپنے قریبی جامعات المدینہ للبنات میں ہر جمعرات کوصبح9:00تا1:00 رابطہ کیا جاسکتاہے

رابطہ نمبر۔(0311-1753826)۔۔ (صرف اسلامی بھائیوں کیلئے)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی  بھائیو!بیان کواختتا م کی طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت، چندسنتیں اورآداب بیان کرنےکی سعادت حاصل کرتاہوں۔نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنت سے محبت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔( مشکاۃ الصابیح،  کتاب الایمان، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ، ۱/ ۹۷، حدیث:۱۷۵)

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں

نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

زُلفوں اور سر کے بالوں وغیرہ  کی سنتیں اور آداب

آئیے!شیخ طریقت،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے163مدنی پھول“سے زلفوں اور سر کے بالوں وغیرہ کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں: ٭نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارَک زُلفیں کبھی نصف (یعنی آدھے)کان مبارَک تک تو٭ کبھی کان مبارَک کی لَو تک اور٭ بعض اوقات بڑھ جاتیں تو مبارَک شانوں یعنی کندھوں کوجھوم جھوم کر چومنے لگتیں۔(الشمائل المحمدیۃ، ص۳۴، ۳۵ ، ۱۸)۔٭ صَدرُالشَّریعہ،بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مرد کویہ جائز نہیں کہ عورَتوں کی طرح بال بڑھائے، بعض صوفی بننے والے لمبی لمبی لٹیں بڑھا لیتے ہیں جو اُن کے