Book Name:Bachon Par Shafqat-e-Mustafa

مدنی عطیات کی ترغیب

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی 107 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے خدمتِ دین میں مصروفِ عمل ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ملک وبیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والے تمام شعبہ جات کے جُملہ اَخراجات کےلیےاپنےمدنی عطیات (چندے)سے تعاوُن فرمائیے اور ثواب ِ جاریہ کے حق دار بن جائیے۔ آپ خود بھی صدقات و مدنی عطیات کے ذریعے تعاون کیجئے اور دوسروں سے بھی رابطے کر کے مدنی عطیات جمع کرنے کی بھی ترکیب کیجئے۔ اللہ پاک ہمیں دعوتِ اسلامی کے لیے مدنی کاموں اورجملہ شعبہ جات کے لیےخوب خوب صدقات ومدنی  عطیات خود بھی دینے اوردُوسروں سے بھی جمع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

جامعۃ المدینہ میں داخلوں کی ترغیب

اَلْحَمْدُلِلّٰہدعوتِ اسلامی کاشعبہجامعۃالمدینہللبنین(اسلامی بھائیوں کیلئے)جامعۃ المدینہ للبنات (اسلامی بہنوں کیلئے)علمِ دین کی شمع فروزاں کرنےمیں شب و روز مصروفِ عمل ہے۔ جامعات المدینہ میں شیخِ طریقت،امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ مدنی پھولوں کی روشنی میں  طلبَۂ کرام وطالبات  کوعلمِ دِین کے نُور سے منور کرنے کے ساتھ ساتھ  تنظیمی و اخلاقی تربیت بھی دی جاتی ہے، جامعۃالمدینہ سےفارغ ہونےوالے مدنی علما اور مَدَنِیَّہ اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی  کے کئی شعبہ جات میں خدماتسرانجام دے رہے ہیں۔ آپ بھی اپنے بچوں،بہن،بھائیوں اور عزیز واقارِب کوجامعۃ المدینہ میں داخلے کی ترغیب دِلائیے۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    فرماتے ہیں:ہر مسلمان کو چاہیے کہ کم از کم اپنے ایک بیٹے اور بیٹی کو عالم وعالمہ بنائے۔ جامعات المدینہ میں درسِ نظامی(عالم و عالمہ کورس)کےداخلےجاری ہیں۔