Book Name:Bachon Par Shafqat-e-Mustafa

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام’’چوک دَرْس‘‘

      پیارے پیارےاسلامی بھائیو!بچوں سے شفقت کا جذبہ پانے، سب کےساتھ حُسنِ اخلاق سےپیش آنے، غمزدوں،دُکھیاروں ،بیماروں کی عیادت اور دیگراچھی صفات کاحامل بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سےوابستہ ہوکر12مَدَنی کاموںمیں بَڑھ چَڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”چوک دَرْس“بھی ہے۔ماہِ رمضان المبارک کا عشرۂ رحمت اپنی برکتیں لُٹا رہاہے،مسجدوں میں رونق توآگئی ہے،لیکن اب بھی مسلمانوں کی ایک تعداد ایسی ہے جومسجد کا رُخ نہیں کرتی۔ایسے مسلمانوں تک نمازکی دعوت پہنچانے، روزوں کی اہمیت بتانے اورمسجدوں کی طرف رُخ کروانے کے لیے "چوک درس"ایک بہترین ذریعہ ہے،ہوسکے توماہِ رمضان میں فیضانِ سُنّت کے باب"فیضانِ رمضان"سے مختلف موضوعات پرچوک درسدیے جائیں،بالخصوص ظہر،عصرکی نمازسے قبل چوک درس کی ترکیب کی جائے تاکہ ہاتھوں ہاتھ مسجد میں اپنے ساتھ لے جانے کا بھی سلسلہ ہوسکے۔اس طرح مسجد کے نمازیوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ روزہ داروں کی تعداد میں بھی اِضافہ ہوگا۔ اِنْ شَآءَ اللہ

٭چوک دَرْس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے اورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا،اَجْرو ثَواب کاکام ہے،چنانچہ

نبیِّ اکرم،نورِ مُجسّمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اِرْشاد فرمایا:جوشخص میری اُمَّت تک کوئی اسلامی بات پہنچائےتا کہ اُس سےسُنَّت قائم کی جائےیااُس سےبد مذہبی دُور کی جائے تو وہ جنَّتی ہے۔(حلیۃ الاولیاء، ابراہیم الہروی، ۱۰/ ۴۵، حدیث:۱۴۴۶۶)

12مدنی کاموں میں سے اِس مدنی کام”چوک دَرْس“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ