Book Name:Bachon Par Shafqat-e-Mustafa

کیلئے مدرسۃ ُالمدینہ (للبنات)قائم ہیں۔جن میں تَجْوِیْد وقراءت کےساتھ قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ پڑھایا جاتا ہے۔مدرسۃ المدینہ میں مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کو دِینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بالخصوص ان کی اَخلاقی و مَدَنی تربیت پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے،اسلامی احکامات کے مطابق اسلامی زندگی گزارنے کا انداز سکھایا  جاتا ہے،سُنّتیں و آداب بتائے اورسکھائے جاتے ہیں، ماں باپ کا ادب واحترام سکھایا جاتا ہے،چھوٹوں سے شفقت اوربڑوں کا ادب کرنا سکھا یا جاتا ہے، نمازوں کاپابنداورسُنّتوں پر عمل کرنے والا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے،جھوٹ بولنے سے بچنے کا مَدَنی ذہن دِیا جاتاہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدرسۃ المدینہ(للبنین)سے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے ہزاروں خوش نصیب حافظِ قرآن ہرسال ملک و بیرونِ ملک میں نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم (مُصلّٰے)سُننے،سُنانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں،اس وَقْت بھی ہزاروں وہ حافظِ قرآن خوش نصیب جومدرسۃ المدینہ (للبنین)سے حافظ بنے،عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی دِینی خدمات پیش کررہے ہیں،کوئی اِمامت کے مُصلّے پرہے توکوئی تدریس کے منصب پر پہنچ کرتعلیمِ قرآن کو عام کرنے میں مصروف ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آخری عشرے کے اعتکاف کی ترغیب

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اِنْ شَآءَاللہ اِس سال بھی ملک و بیرونِ ملک  ہزاروں مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت آخری عشرے کے سُنّت اعتکاف کی ترکیب ہو گی۔آپ بھی اس سعادت سے فیض یا ب ہوں اور دعوتِ اسلامی کے تحت آخری عشرے کے سنت اعتکاف کی سعادت حاصل  کیجئے۔