Book Name:Bachon Par Shafqat-e-Mustafa

باریکی سے دیکھ اور سُن کر انہیں اپنے دل و دماغ کی میموری(Memory) میں محفوظ کرکے دوسروں  کوبیان کر دیا کرتے تھے۔اس طرح احادیثِ مبارکہ کابہت ذخیرہ ہم تک پہنچا ۔اللہ پاک ان پر کروڑوں رحمتیں  نازل فرمائے اور ان کے صدقے ہماری مغفرت فرمائے۔

دوسرا مدنی پھول یہ ملا کہ صحابَۂ کرام اُمّت پر مہربان آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی عادات کو ،پیاری پیاری اداؤں کوجس طرح دیکھتے یا سُنتے تو پوری دِیانت داری کے ساتھ اسی طرح آگے بیان فرمادیا کرتے تھے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اپنے تمام معاملات میں دیانت داری کو پیشِ نظر رکھیں اورجھوٹ و فریب کاری کو اپنے قریب بھی بھٹکنے نہ دیں۔اللہ  پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

تیسرا مدنی پھول یہ حاصل ہوا کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  چونکہ تمام جہاں والوں کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں، لہٰذا جس طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رحمتوں اور شفقتوں کے دریا نے بڑوں کو فیض یاب کیا بلکہ کررہا ہے، اسی طرح  آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی رحمتوں کی چھماچھم بارشیں بچوں کو بھی خوب خوب سیراب کرتی تھیں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  بچوں بچیوں کو بھی پیار و مَحَبَّت اور اپنی اُلفت کے جام بھر بھر کر پلاتے تھے،بِلا شُبہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  بچوں کی نفسیات کو بہت ہی اچھی طرح جانتے تھے کہ ان نرم و نازک کلیوں پر جس قدر شفقت و مہربانی کے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، اُسی قدر ان کی تر و تازگی اور خوب صورتی میں نکھار آئے گا۔

آئیے! بچوں سے شفقتِ مصطفےٰ پر ایک حکایت سنتے ہیں:

سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی نواسی سے شفقت

حضرتِ سَیِّدُنا ابوقتا دہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہےکہ پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے پاس تشریف لائے تو آپ (اپنی نواسی)اُمامہ بنت ابوالعاص کو اپنے کندھے پر اُٹھائے