Book Name:Darood-o-Salam Kay Fazail

کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وار مَدَنی حلقہ“بھی ہے۔جس کے ذریعے مختلف زبانیں بولنے والوں کیلئےان کی زبان میں ڈویژن سطح پر ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب بنائی جاتی ہے ، ہفتہ وار مَدَنی حلقے کے جدول میں تلاوت ، نعت شریف ، سُنّتوں بھرا بیان ، دعا اور دُرُود و سلام شامل ہے۔کسی بھی شہر / ڈویژن میں ایک سے زائد ہفتہ وار مَدَنی حلقے الگ الگ دنوں اور مختلف مقامات پر لگائے جا سکتے ہیں ۔آپ بھی دینی کاموں میں ترقی کیلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے کئی بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح ہوچکی ہے ۔آئیے !  ترغیب کیلئے ایک مَدَنی بہار سنتے ہیں ،چنانچہ

مَدَنی ماحول کی برکتیں

مَرکزُ الاَوْلِیا (لاہورپاکستان )کےایک اِسلامی بھائی گُناہوں  کی وادِیوں میں گُمتھے،ان کےاسکول کے زمانے میں ایک اِسلامی بھائی اَکْثَران کےبڑےبھائی سےمِلنےآیاکرتےتھے،ایک دن اُنہوں نے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اِسلامی  کےہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھر ےاِجْتِماعکی دَعوت پیش کی۔یہ اُن کی دَعْوَت پر سُنَّتوں بھرے اِجتِماع میں جا پہنچے، انہیں بَہُت اچّھالگا،لہٰذاانہوں نےپابندی سےجاناشُرُوع کردیا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس کی بَرَکت سے انہوں نے نمازوں کی پابندی شُروع کردی۔عِمامَہ شریف بھی سَجا لیا،جس پر گھر کےبعض اَفراد  نے سَختی  کے ساتھ مُخالفَت کی مگر مَدَنی ماحول کی کشِش اور عاشِقانِ رَسُول کااچھا سُلُوک انہیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اِسلامی سے مزید قریب ترکرتا چلا گیا،مکتبۃُ المدینہ سےجاری ہونے والےسُنَّتوں بھرے بَیانات کی کیسٹیں سُننے سے ڈھارس بندھی اور حَوْصَلَہ مِلتا چلاگیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ  آہِسْتَہ آہِسْتَہ ان کےگھرکے اندربھی مَدَنی ماحول بن گیا۔