Book Name:Darood-o-Salam Kay Fazail

مخصوص کرکے درود ِ پاک پڑھنا اپنا  معمول بنالیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ  دُرودِپاک کی ڈھیروں ڈھیر برکتیں حاصل ہوں گی۔آئیے !اس ضمن میں بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کے چند اقوال سنتے ہیں ،چنانچہ

درودِ پاک پڑھنے کی تعداد کے تعلق سے اقوالِ بزرگانِ دین

(1)حضرت عَلّامہ یُوسُف نبہانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ ایک بُزرگ کاقول نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں: کثرت سے درودِ پاک پڑھنے کی کم اَز کم مقدار روزانہ350باردن میں  اور ہر رات میں350 باردُرُودِ پاک پڑھنا ہے ۔ (افضلُ الصَّلوات علٰی سیِّد السَّادات، ص۳۰)

(2)حضرت سیِّدُناامام عبدالوہَّاب شَعْرَانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ’’کَشْفُ الْغُمَّہ‘‘میں بعض عُلَمَائے کِرام  کا قول نقل فرماتے ہیں:سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر کثرت سے دُرُود شریف کی کم از کم تعداد ہر رات700باراورہردن700بارہے۔(کشْفُ الغُمَّۃ،باب جامع لفضائل الذکر بجمیع انواعہ…الخ،۱/۳۲۷)

(3)مشہور محدث حضرت سیِّدُنا شیخ عبدالحق مُحدِّث دِہْلَوِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:روزانہ کم از کم ایک ہزار(1000)مرتبہ دُرُود شریف ضَرور پڑھئے ورنہ500 کو کافی سمجھئے۔بعض بُزرگوں نے روزانہ300اور بعض نے نمازِ فَجْر وعَصْر کے بعد200،200 پڑھنے کو فرمایا ہے۔کچھ سوتے وَقْت بھی پڑھنےکی عادت ڈالئے۔‘‘مزید فرماتے ہیں:’’روزانہ کم از کم100بار دُرُود پاک تو ضَرور پڑھنا چاہیے۔ ’’بعض  دُرُود شریف کے ایسے صیغے ہیں(مَثَلاًصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ“)جن کے پڑھنے سے1000کا عدد آسانی سے اور جلد پورا ہوجاتا ہے۔ (اگراُسی کو وظیفہ بنالیا جائے)اور وَیسے بھی جو کثرت سے  دُرُودِ پاک پڑھنے کا عادی ہوتا ہے اُس پر وہ آسان ہوجاتا ہے۔بہرحال جو عاشقِ رسول ہوتا ہے اُسے  دُرُود و سلام