Book Name:Darood-o-Salam Kay Fazail

کسی اور کے پاس چلے جاؤ )کہیں گے اورنبیِّ مہربان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے لبوں پر ’’یَارَبِّ اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ‘‘(اے رَبّ کریم !میری اُمَّت کو بخش دے)جاری ہوگا۔ (مسلم،باب ادنی اہل الجنَّۃ منزلۃ فیہا، ص۱۰۵ ، حدیث:۳۲۶ )لہٰذا جب نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے نہ صرف ساری زندگی اپنی  گنہگار اُمَّت کویاد رکھا بلکہ قیامت میں بھی  ہماری شفاعت فرمائیں گے۔اب  مَحَبَّت اور عَقیدت کا بھی یہی تقاضا ہے کہ ہم بھی اُمَّتی ہونے کا ثُبوت دیتے ہوئے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنَّتوں پر عمل کریں  اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُدوسلام   پڑھنے سے کبھی غفلت نہ کریں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم سے بے حد مَحَبَّت فرماتے ہیں،ہر وَقْت اپنی گُناہ گار اُمَّت کی بخشش کے لیے اپنے رَبِّ  کریم کی بارگاہ میں التجائیں اور دُعائیں کرتے ہیں۔یقیناًآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ہم پربے شُمار احسانات ہیں ۔مگر یہ کب مُمکن ہے کہ ہم آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا شکریہ ادا کرسکیں۔بس اِتنا ہی کریں  کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں دُرُودوسلام  کے تُحفے بھیجا کریں یعنی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے حق میں رَحمت کی دعا کیا کریں ۔ جیسے فقیرلوگ سخی داتا کو دعائیں  دیتے ہیں  ۔

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وارمَدَنی حلقہ“

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو!اپنے سِینوں میں مَحَبَّتِ رسول کو مزید بڑھانے اور دُرُود و سلام کی عادت بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں حصہ لینے والے بن جائیے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی