Book Name:Darood-o-Salam Kay Fazail

فضائل پڑھتےرہیے،نہ پڑھنے کی وعیدیں بھی ذہن نشین رکھئے،ہمیشہ اپنے پاس ایک عدد تسبیح ضرور رکھئےجس کے ذریعے روزانہ ایک مخصوص تعداد میں دُرود شریف پڑھتے رہیے۔ اس کے علاوہ فارغ وَقْت میں  بھی فُضول باتوں میں مشغول رہنے کے بجائے ذِکْرودُرود کی عادت بنائیے۔ان تمام اچھی عادتوں کو اپنانے کیلئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی   ماحول سے وابستہ ہوکر اس کے شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دِیجئے اوردُنیا وآخرت کی برکتوں سے حصّہ لیجئے۔

مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےدنیا بھر میں کم  وبیش107شعبہ جات میں سے ایک”مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ“بھی ہے۔جو دن رات نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ غمخواریِ اُمّت کے جذبے کے تحت اس مجلس کی طرف سے ہر ماہ تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار(1,25,000) بیماروں اور پریشان حال لوگوں میں کم  وبیش چار(4)لاکھ سے زائدتعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کے لئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔تعویذاتِ عطاریہ کی بَرکتیں صرف کسی مَخْصُوص  عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ پاکستان کے سارے صُوبوں کے سینکڑوں شہروں میں سینکڑوں بستے لگائے جارہے ہیں۔پاکستان کے علاوہ دِیگرمُمالک مَثَلاً ساؤتھ افریقہ،امریکہ، اِنگلینڈ،بنگلہ دیش اور ہند وغیرہ میں بھی تعویذاتِ عطّاریہ کے سینکڑوں بستوں کی ترکیب ہے۔اللہ کریم”مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ“کو مزید ترقیاں اور برکتیں نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

پانی پینے کی سُنّتیں اور آداب