Book Name:Darood-o-Salam Kay Fazail

اس مہینےکو پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت حاصل ہے جیسا کہ فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْـرُ اللّٰہِ یعنی شعبان میرا مہینا ہے اور رَمَضان اللہپاک کا مہینا ہے۔(جامع صغیر،حرف الشین،ص۳۰۱،حدیث:۴۸۸۹)

شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں دُرُودِپاک  کی کثرت بھی کرنی چاہیےکہ غُنیۃ الطَّالبین میں  ہے،شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرُودِپاک کی کثرت کی جاتی ہے اوریہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرُودبھیجنےکامہینا ہے۔(غنیۃ الطّالبین،مجلس فی فضل شہر شعبان، ۱/۳۴۲)

ایک روايت میں ہے:جوشخص شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں روزانہ سات سو(700) مرتبہ نبیِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپردُرودِ پاک پڑھے گا تواللہ پاک کچھ فرشتے مُقَرَّر فرمائے گا جو اِس کے دُرودِ پاک کوسركارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہِ اقدس میں پہنچائیں گےاوراس كی وجہ سےحُضورانور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رُوحِ مُبارک خوش ہوگی،پھر اللہ  پاک اُن فرشتوں کوحکم دے گا کہ اِس شخص کیلئے قیامت تک مغفرت کی دُعاكرتےرہو۔

(القول البدیع، الباب الخامس  في الصلاة عليه في اوقات مخصوصة، الصلاة عليه في شعبان،ص۳۹۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!چونکہ یہ مہینا ہمارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اوردُرودِپاک پڑھنے کا مہینا ہے،تو آئیے!اسی مُناسَبت سے آج ہم دُرودوسلام کے  فضائل سنتے ہیں،چنانچہ

جہنم سے آزادی کا پروانہ

حضرت سَیِّدمحمودکُردیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہارشادفرماتےہیں:میری والدۂ مَاجدہ نے خبر دی کہ میرے