Book Name:Darood-o-Salam Kay Fazail

بھی پی لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭کوئی بھی نیا کام شروع کرنے سے پہلے کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کے مَدَنی حلقوں میں اس بار جدول کے مطابق”کوئی بھی نیا کام شروع کرنے سے پہلے  کی دعا یادکروائی جائےگی۔دعایہ ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَاؕ-اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۴۱) (پ۱۲،ھود:۴۱)   

ترجمۂ کنزالعرفان:اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا اللہ ہی کے نام پر ہے۔ بیشک میرا ربّ ضرور بخشنے والامہربان ہے۔

(خزینۂ رحمت،ص۶۴)

            ٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائےالٰہی کےلئےخودبھی مَدَنی انعامات کےرِسالےسےآج کی فکر ِمدینہ(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گااور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مَدَنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاََ فُلاں فُلاں یا اِتنے مَدَنی انعامات پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔