Book Name:Darood-o-Salam Kay Fazail

اے عاشقانِ اولیا!آئیے!شَیْخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت، بانیِ  دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”163مَدَنی پھول “سے پانی پینے کی سُنّتیں و آداب سنتے ہیں:پہلےدو(2)فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے: (1)اُونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مت پیو بلکہ دو(2)یا تین(3)مرتبہ(سانس لے کر) پیو،پینے سے پہلےبِسْمِ اﷲ پڑھو اور فارغ ہونےپر اَلْحَمْدُلِلّٰہ کہا کرو۔(تِرمِذی،۳/۳۵۲ ،حدیث:۱۸۹۲)٭نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے برتن میں سانس لینےیا اس میں پھونکنے سے مَنْع فرمایاہے۔(ابوداود،۳ /۴۷۴ حدیث: ۳۷۲۸ )حکیمُ الاُمَّت  حضرت مفتی احمد یار خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہحدیثِ پاک کےتحت فرماتے ہیں: برتن میں سانس لینا جانوروں کا کام ہے۔سانس کبھی زہریلی ہوتی ہے ،اِس لیے برتن سے الگ مُنہ کر کے سانس لو ، (یعنی سانس لیتے وقت گلاس منہ سے ہٹا لو)گرم دُودھ یاچائےکوپُھونکوں سےٹھنڈا نہ کرو بلکہ کچھ ٹھہرو ،قدرے(یعنی کچھ)ٹھنڈی ہوجائے پھر پیو۔(مرآۃ المناجيح،۶/۷۷)البتّہ دُرودِ پاک وغیرہ پڑھ کرشفا کی نیّت سے پانی پر دم کرنے میں حَرَج نہیں۔پینے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہ پڑھ لیجئے۔

( اعلان J

پانی پینے کی بقیہ سنتیں و آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں