Book Name:Darood-o-Salam Kay Fazail

ایسےمشکل حالات میں جب کوئی حال پوچھنے والا نہ ہوگا،تمام اَنبیائے کرام عَلَیْھِمُ السَّلام کی طرف سے بھیاِذْھَبُوْااِلٰی غَیْرِیْیعنی کسی اورکے پاس جاؤ کاجَواب ملے گا،ایسےحالات میں ایک ہی ہَسْتی ہوگی جوہم گُناہ گاروں  کی نااُمیدی کو اُمید میں بدل دے گی،ہماری ٹُوٹی ہوئی اُمیدوں  کا سَہارا (Support) ہوگی،جس کے لَبوں  پراَنَالَھَایعنی شَفاعَت کے لئے میں  ہوں کی صدائیں  ہوں گی،جی ہاں!وہ مُبارک ہَسْتی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ذاتِ گرامی ہوگی،جو بارگاہِ الٰہی  میں سجدہ کرکے اپنے گنہگار اُمّتیوں کی شفاعت کریں گے۔

حضرت سَیِّدُنا رُوَیفَع بن ثابِت رَضِیَ اللہُ عَنْہُسے روایت ہے،پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:جس شخص نے یہ دُرُود شریف پڑھا:’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃ‘‘تو اس کیلئے میری شفاعت واجب ہوگئی۔(معجم کبیر،رویفع بن ثابت الانصاری،۵  / ۲۶،حدیث :۴۴۸۰ )

 سُبْحٰنَ اللہ!اے عاشقانِ رسول!آپ نےسُنا  کہ دُرودِ پاک  کس قدر مختصر اور عظیمُ الشان عمل ہے مگر اس کاثواب کتنا بہترین ہے کہ اس کی بَرَکت سے حضور انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت واجب ہوتی ہے،لہٰذا شفاعتِ مُصْطَفٰے کا حق دار بننے کے لئے دُرودِ پاک کی کثرت کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مختلف مواقع پر  دُرودِ پاک کی ترغیب دلائی جاتی ہے اور دُرود شریف پڑھنے کی ترغیب تو مَدَنی انعامات میں بھی شَامل ہے، چنانچہ مَدَنی انعام نمبر 5میں ہے:کیا آج آپ نے اپنے شجرے کے کچھ نہ کچھ اَوراد اور کم ازکم313 بار دُرود شریف پڑھ لئے؟ اسی طرح مَدَنی انعام نمبر49میں فُضول بات نکل  جانے کی صورت میں شرمندہ ہوکر دُرود شریف پڑھنے کی ترغیب موجود ہے۔لہٰذا دُرودِ پاک کی عادت بنانے کیلئے مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے،دُرودوسلام کے