Book Name:Darood-o-Salam Kay Fazail

پڑھنے سے وہ لَذَّت و مٹھاس حاصل ہوتی ہے جو اُس کی رُوح کو قُوَّت پہنچاتی ہے۔(جذبُ القلوب ص ۲۳۱،۲۳۲ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 اے عاشقانِ رسول!روزانہ100بار،300بار،صبح و شام200،200 بار بلکہ روزانہ 1000 بار دُرُود و سلام پڑھنا بھی زِیادہ مشکل(Difficult)نہیں۔اب یہاں سُوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ ہمارے بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْھِم اَجْمَعِین  روزانہ10،10ہزاربار بلکہ40،40 ہزار بار دُرُودشریف کس طرح پڑھتے ہوں  گے؟اُ نہیں   دوسری عبادات، گھریلو اور معاشی مُعاملات،پھر سُنَّتوں  کی تبلیغ،کھانے اور آرام وغیرہ کے لیےکس طرح وَقت ملتا ہوگا ؟اِس کا جواب یہ ہے کہ بُزرگانِ دِینرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْھِم اَجْمَعِین  دُنیا کی مَحَبَّت میں  گرفتار نہیں   تھے اور نہ ہی ٹائم پاس  کرنا ان کی عادت میں شامل تھا،یوں ضروری کام مَثَلاًکھانے پینے اور حلال کمانے کے بعد بھی ان کے پاس کافی وَقْت ہوتاتھا،جسےوہ ذِکْرو دُرود شریف پڑھتے ہوئے گزارتے تھے،جبکہ کئی لوگوں  نے شیطان کےدھوکے میں مُبْتَلا ہوکر اِس چند روزہ زِندگی ہی کو سب کچھ سمجھ رکھا ہے اور ہر وَقْت،ہر لمحہ اس عارضی دُنیا کی رنگینیوں میں  گم ہیں۔ اَفسوس!قَبر کی لمبی زِندگی،آخرت کی سخت اور مشکل  ترین منزل کی طرف ہماری بالکل توجُّہ  نہیں۔ بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کواس بات کا مکمل احساس رہتا تھا کہ یہاں  کی زِندگی چند روزہ ہے۔یہ دیکھتے ہی دیکھتے ختم ہوجائے گی۔ جو کچھ ہے وہ مرنے کے بعد والی زِندگی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہیہاللہوالے اپنی زِندگی اِسلام کے پاکیزہ اُصولوں  اور پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنَّتوں پر عمل کرنے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات ِ طَیِّبَہ پردُرُود ِپاک پڑھنے میں  گزار تےہیں۔تو ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَبھی مشکلات اور مصیبتوں میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑتے بلکہ مصیبت کے وَقْت پہنچ کر